1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:43
لاہور:حج آپریشن شروع،پہلے روز990عازمین روانہ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہورسے حج آپریشن شروع ہوگیا، پہلے روز دو پروازوں کے ذریعے 990 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوئے۔وفاقی وزیرثمینہ خالد گھرکی نے لاہور ایئرپورٹ پرعازمین حج کو رخصت کیا۔ لاہورسے اس سال 21ہزار810 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔ عازمین پی آئی اے کی 46، سعودی ائرلائن کی 29اور شاہین ائر لائن کی 8پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ پاکستان سے اس سال ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔