تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:43

اے پی سی نے ثابت کیاتمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں،وزیراعظم

جنگ نیوز -


ملتان . . . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آل پارٹیر کانفرنس کی وجہ سے امریکا نے یہ پیغام بھجوایا ہے کہ وہ پاکستان کے بغیرجنگ نہیں جیت سکتا۔ملتانمیں فیصل آباد ملتان موٹر وے فیز ون کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بلی والا میں جلسہ عام سے خطاب کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا جنوبی پنجاب کو صوبہ ضرور بناؤں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے۔ پی۔ سی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اکٹھا ہیں، پاکستان ہر ملک کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کرے گا۔ تمام دنیاکے ساتھ امن کے لئے مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان اپنا رول ادا کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان صدر حامد کرزئی پاکستان کے بارے میں اپنی غلط فہمی دور کر دیں، حامد کرزئی کو برہان الدین کے قتل پر پاکستان پر شک نہیں کرنا چاہیے،سیکورٹی کے حوالے سے افغان حکومت کو کسی قسم کی مدد چاہئے تو تعاون کیا جائے گا۔ پاکستان ایک خودار قوم ہے کسی کو اپنے معاملاتمیں دخل انداز ننہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہی کیا جائے گا جو قوم کے مفاد میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.