تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:43

لاہور میں ڈینگی نے مزید نو گھرانوں میں صف ماتم بچھا دی

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . لاہور میں ڈینگی نے مزید نو گھرانوں میں صف ماتم بچھا دی، شہر میں مرنے والوں کی تعداد 124،پنجاب میں 136 ہو گئی۔لاہور میں 50 فیصد ڈینگی مریضوں کا تعلق داتا گنج بخش ٹاوٴن ، کینٹ اور گلبرک ٹاوٴنز سے ہے۔آج لاہور میں 339اور پنجاب میں 467 نئے مریض سامنے آئے، لاہور میں مریضوں کی تعداد 11ہزار 243،صوبے میں 12ہزار 846 تک پہنچ گئی۔ڈینگی کے ہاتھوں آج مرنے والوں میں چار عورتوں اور سات بہنوں کے اکلوتے بھائی سمیت 9 افراد شامل ہیں،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے دس ٹاوٴنز میں داتا گنج بخش ٹاوٴن 19 فیصد مریضوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ گلبرک ٹاوٴن 16 فیصد اور کینٹ 14 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔آدھے ڈینگی مریضوں کا تعلق انہی تین ٹاونز سے ہے، لاہور کے اسپتالوں میں تیز بخار میں مبتلا افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تاہم پچھلے چند روز کے دوران ڈینگی مریضوں کی تعداد میں قدرے کمی آئی۔اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی کاوٴنٹر 24 گھنٹے کام کررہے ہیں تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے مریض جن کے پلیٹ لیٹس 30 ہزار سے کم ہوں وہ اسپتال آئیں باقی گھر پر آرام کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.