1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:43
لینڈ مافیا کیخلاف پیر سے آپریشن ہوگا،ایڈمنسٹریٹر کراچی کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کا کہنا ہے کہ کراچی میں تجاوزات کی فہرستیں تیارکرلی ہیں پیر سے آپریشن ہوگا ،لینڈ مافیا کیخلاف بلاتفریق آپریشن میں رینجرزبھی حصہ لے گی۔سوک سینٹرمیں ڈی سی او کراچی روشن شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کا کہنا تھا رمضان سے پہلے 4292 ایکٹر قبضے کی زمین ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے خالی کرائی، قبضہ مافیا کے 124 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 69 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ایڈ منسٹریٹرکراچی کا کہنا تھا کہ زمینیں خالی کرانے کے آپریشن میں سیاسی جماعتوں اور کسی دباؤ کے بغیر کارروائی کی جائے گی اور کسی کوکوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور نہ کسی کے ساتھ زیادتی کی جائے گی ۔محمد حسین سید نے بتایا کہ لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن میں ضرورت پیش آئی تورینجرز کی مدد بھی لی جائے گی۔