1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:43
خیبر ایجنسی : کار سے بارودی مواد برآمد ، افغان شہری گرفتار
جنگ نیوز -
خیبر ایجنسی . . . . . خیبر ایجنسی میں ایک کار سے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے ایک افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیٹیکل تحصیلدار جمرود شکیل خان کے مطابق خاصہ دار فورس کو خفیہ اطلاع ملی کہ بڑی مقدار میں بارودی مواد باڑا سے جمرود لایا جارہا ہے،جس پر جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کردی گئی،چیکنگ کے دوران مشکوک کار سے 250 کلو گرام بارودی مواد ایک ہینڈ گرنیڈ، 20 فیوز، ریموٹ کنٹرول اور ایک ہزار میٹر بم دھماکے میں استعمال ہونے والی وائر برآمد کی گئی کار سے ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا جو افغان باشندہ ہے۔