تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:16

برطانیہ: تین پاکستانی نژاد شہریوں کے قتل کا کیس،مزید3 افراد پر فرد جرم

جنگ نیوز -


برمنگھم ... برطانوی پولیس نے برطانیہ میں فسادات کے دوران تین پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے قتل کے الزام میں مزید تین افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔برطانوی پولیس نے فسادات کے دوران برمنگھم میں ہلاک ہونے تین پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کے قتل کے الزام میں مزید تین افراد پرفرد جرم عائد کر دی ہے ،ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان مقامی افراد ہیں تاہم ان کے نام جاری نہیں کیے گئے اور تینوں20،25 اور 30 سال کے ہیں ،10 اگست کو برمنگھم میں فسادات کے دوران کار سواروں نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہارون جہاں ، شہزاد علی اور عبدالمصور کو کچل کر ہلاک کر دیاتھا ،تینوں افراد کے قتل کیس میں اب تک مجموعی طور پر 8 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.