تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:16

کراچی :مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی :مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور بھینس کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ شیرشاہ پل پر ٹریفک حادثے میں لیاری کے رہائشی دو نوجوان بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں مسکن چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران 23 سالہ ارسلان مبشر ہلاک ہوگیا،جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ بھینس کالونی کے علاقے عبداللہ گوٹھ میں پیش آیا جہاں ذاتی جھگڑے کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ عبداللہ جان ہلاک ہوا،دونوں مقتولین کی لاشوں کو پولیس کاروائی کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے۔دوسری جانب شیر شاہ پل پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پرسوار لیاری کے علاقے کلاکوٹ اور سنگولین کے رہائشی دو نوجوان بھی ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.