تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:16

کراچی :اورنگی میں دستی بم حملے کے بعد پولیس ورینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں

جنگ نیوز -
کراچی :اورنگی میں دستی بم حملے کے بعد پولیس ورینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں

کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں گذشتہ روز میڈیکل اسٹور پر ہونے والے دستی بم حملے کے بعد سے پولیس اوررینجرز کی چھاپہ مار کاروائیاں اور اسنیپ چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے علی گڑھ کالونی میں گذشتہ روز مسلح ملزمان کی جانب سے میڈیکل اسٹور پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا،جس کے بعد سے اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تاہم ابھی تک سرکاری سطح پرملزمان کی گرفتاریاں ظاہر نہیں کی گئی ہیں،دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں قصبہ موڑ اور پیر آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر تلاشی لینے کا سلسلہ بھی جاری ہے،جبکہ پولیس کی جانب سے علاقے میں گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.