تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:27

بلوچستان :نصیرآباد میں مسافر ٹرین پر فائرنگ،دو افراد زخمی

جنگ نیوز - بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے منگولی کے قریب نامعلوم افراد نے مسافر ٹرین پر فائرنگ کردی جس سے ریلوے ملازم سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانیوالی کوئٹہ ایکسپریس پر منگولی ریلوے اسٹیشن کے قریب فائرنگ کی گئی۔ ریلوے کے ملازم محمد اقبال سمیت دو افراد کو شدید زخمی حالت میں ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد کوئٹہ ایکسپریس کو منگولی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کے پورے علاقے میں سرچ آپریشن کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.