تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:6

بال ٹیمپرنگ آج کل ہر کوئی کرتا ہے ، فاسٹ باوٴلر عمر گل

جنگ نیوز -


کراچی…فاسٹ باوٴلر عمر گل کہتے ہیں بال ٹیمپرنگ آج کل ہر کوئی کرتا ہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے گزشتہ سال پاکستان کیخلاف سیریز میں بال ٹیمپرنگ کی اور ایشیز کے دوران بھی انگلش بولرز گیند کو کھرچتے رہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمر گل نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ کوئی بڑی بات نہیں رہی، دنیا کا ہر بولر بال ٹیمپر کرتا ہے، کوئی گیند کو ناخن سے کھرچتا ہے تو کوئی کسی اور انداز سے ، انگلینڈ کے کھلاڑی بھی بال ٹیمپرنگ کرتے رہے ہیں۔اس کے باوجود عمرگل اس بات کے حق میں نہیں کہ بال ٹیمپرنگ کو قانونی قرار دیا جائے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کے پیس کا سامنا کرتے دنیا کا ہربیٹسمین گھبراتا تھا۔عمر گل کا کہنا تھا کہ اگر سلیکٹرز نے اْنہیں سری لنکا کیخلاف سیریز میں موقع دیا تو وہ اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.