2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:6
کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں میں حسب معمول تاخیر جاری
جنگ نیوز -
کوئٹہ…اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمد میں حسب معمول تاخیر جاری ہے گزشتہ روز کوئٹہ آنے والی کوئٹہ ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے آج صبح پہنچی۔ریلوے انکوائری کے مطابق اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی تمام ٹرینیں پندرہ سے اٹھا رہ گھنٹوں کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچیں۔ کراچی سے آنیوالی بولان میل سولہ گھنٹے کی تاخیر سے اتوار کی صبح چھ بجے جبکہ جعفر ایکسپریس اٹھارہ گھنٹے کی تاخیر سے اور کوئٹہ ایکسپریس چودہ گھنٹے کی تاخیر سے اتوار کی صبح آٹھ بجے کوئٹہ پہنچیں، ٹرینوں کی تاخیری آمد کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔