تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:6

بھارت: ڈبل ڈیکر ٹرین چلنے لگی

جنگ نیوز -


نئی دہلی…پاکستان میں جہاں ریلوے کا پورا نظام آخری سانسیں لے رہا ہے وہیں پڑوسی ملک بھارت میں پہلی ایئر کنڈیشنڈ ڈبل ڈیکر ٹرین متعارف کرادی گئی ہے۔ریاست جھاڑکھنڈ میں ڈبل ڈیکر ٹرین کی افتتاحی سروس کے موقع پر شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے رمیش تری ویدی بھی شریک تھے۔ ایئر کنڈیشنڈ ڈبل ڈیکر ٹرین ، نو بوگیوں پر مشتمل ہے اور ہر بوگی میں ایک سو اٹھائیس مسافروں کی گنجائش ہے۔ یہ ٹرین ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکے گی۔ اسٹینلیس اسٹیل سے تیار کی گئی اس ٹرین میں دیگر تمام سہولتیں بھی موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.