2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:17
فیصل آباد میں 15مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد کے اسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شبہ میں 32 مریض داخل ہوئے جن میں سے 15 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔اس وقت بھی سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 93 مریض داخل ہیں جن میں سے 73 الائیڈ اسپتال اور 17 مریض سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ضلعی محکمہ صحت کے مطابق داخل مریضوں میں سے 37 کا تعلق فیصل آباد سے جبکہ 21 مریضوں کو علاج کیلئے فیصل آباد کے ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک ڈینگی کے 754 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔