تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:17

ریمنڈ ڈیوس امریکا میں بھی سرکشی ،معمولی تنازع پر ایک شخص پر تشدد

جنگ نیوز -


نیویارک…لاہور میں دو نوجوانوں کو قتل کرنے والے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی تشدد پسند ذہنیت کا ایک اور ثبوت امریکا میں سامنے آیا ہے ، جہاں اس کے خلاف معمولی تنازع پر ایک شخص کے قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ریمنڈ ڈیوس امریکا میں بھی سرکشی سے باز نہ آئے اور معمولی تنازع پر پچاس سالہ شخص پر چڑھائی کرکے اسے زخمی کردیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق کولوراڈو میں ڈوگلس کاوٴنٹی کے ٹاوٴن حال میں ریمنڈ ڈیوس کی ایک شخص سے پارکنگ کے تنازع پر منہ ماری ہوگئی ، اپنے مد مقابل پچاس سالہ شخص کو ریمنڈ ڈیوس نے زدوکوب کیا ۔زخمی ہونے والے شہری کو موقع پر طبی امداد دے کر چھوڑ دیا گیا جبکہ ریمنڈ ڈیوس کو حملہ کرکے زخمی کرنے اور بدامنی الزام میں گرفتار کرلیا گیا،بعد میں ریمنڈ کو سترہ سو پچاس ڈالر کا بانڈ بھرنے پر چھوڑ دیاگیا، امریکامیڈیا کے مطابق جھگڑے کے دوران ہاتھا پائی میں پہل ریمنڈ ڈیوس نے کی اور جب انہیں اس بنا پر گرفتار کیا گیا تو ریمنڈ نے حکام کو اپنی وابستگی کے بارے میں بتاکر موقع سے نکلنے کی کوشش کی لیکن تصدیق ہونے تک کاوٴنٹی شیرف نے ان سے عام شہری کی طرح برتاوٴ کیا ، ریمنڈ نے حکام سے یہ بھی درخواست کی کہ میڈیا کو اس خبر سے دور رکھا جائے لیکن ان کی یہ حرکت کسی سے چھپ نہ سکی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.