تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:54

لوئر دیر :موبائل مارکیٹ میں دھماکا،6دُکانوں کو جزوی نقصان

جنگ نیوز -
لوئر دیر…لوئردیر میں موبائل مارکیٹ کے اندر نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے 6 دُکانوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق لوئردیر کے میدان کمبل بازار کی موبائل مارکیٹ میں نصب شدہ بارودی مواد رات گئے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 دوکانوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.