تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:5

پشاور سینٹرل جیل میں قیدی نے خودکشی کرلی

جنگ نیوز -
پشاور …سنٹرل جیل پشاور میں قیدی نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔جیل انتظامیہ کے مطابق عجب خان نامی قیدی نے صبح سویرے خشک کنویں میں چھلانگ لگادی۔ قیدی کی عمر 85 سال تھی اور وہ 302 کا قیدی تھا۔ کنویں سے قیدی کی نعش نکالی لی گئی ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق قیدی کادماغی توازن درست نہیں تھا۔ تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب سیشن جج ضیاء الدین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مجسٹریٹ ملک حسنین کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.