تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:5

14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن،کئی شہروں میں احتجاج

جنگ نیوز -


کراچی…ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔14گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگی ہیں ۔کراچی لاہور فیصل آباد پشاور سمیت شہروں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔اس صورتحال کے سبب کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔فیصل آبادکے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی اورصبح ہوتے ہی لوگ احتجاجا سڑکوں پر نکل آئے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ روزانہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے،حیدرآباد میں 8سے 10 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔اور دیہی علاقوں میں سولہ تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔نواب شاہ ،لاڑکانہ،گھوٹکی،اوباڑو کے شہری و دیہی علاقوں میں 12سے 16 گھنٹے بجلی کی فراہمی بند رہنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔فیصل آبادکے مختلف علاقوں میں رات 12بجے سے بجلی کے طویل بریک ڈاوٴن کے باعث جھنگ روڈ اورسمندری روڈ پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔گوجرانوالہ اور سرگودھا کے شہری علاقوں 16 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری و گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاول پور،رحیم یار خان ،صادق آباد،لیاقت پورمیں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہری علاقوں میں 10 اور دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات،شانگلہ،لوئر اور اپر دیر میں 16سے 18گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ادھر ڈیرہ اسماعیل خان ،لکی مروت،کرک سمیت دیگر علاقوں میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔قبائلی علاقوں باجوڑ ،خیبر ،مہمند ایجنسی میں بھی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن،لورالائی،پشین سمیت مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 15سے 18 گھنٹے کردیاگیاادھرنصیر آباد ،جعفر آباد،جھل مگسی کے شہری علاقوں میں 14 اور دیہی علاقوں میں 16گھنٹوں کی لوڈ شیدنگ کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.