تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:6

کراچی:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج ہوگا

جنگ نیوز -


کراچی…نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے فائنل میچ میں آج شعیب ملک کی سیالکوٹ اسٹالنز اور سہیل تنویر کی راولپنڈی ریمز آمنے سامنے ہونگی۔ یہ میچ شائقین پاکستان کے واحد اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا فائنل میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سیالکوٹ اسٹالینز نے لاہور ایگلز کو 6 وکٹ سے ہرا یا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور ایگلز نے 167 رنز بنائے، عمران فرحت 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جواب میں سیالکوٹ اسٹالینز نے کپتان شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، شعیب ملک نے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔گزشتہ رات کھیلا جانے والا دوسرا سیمی فائنل یک طرفہ رہا۔۔ جسں میں راولپنڈی ریمز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور پینتھرز کو 169 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پینتھرز کی ٹیم صرف 91 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ ریمز کی جانب سے حماد اعظم اور عمر امین نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔فائنل میں جیت کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتان پر عزم ہیں۔ توقع ہے کہ شایقین کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.