تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:41

کراچی :لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کوسیاسی حمایت حاصل

اے آر وائی - کراچی کی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی میں حکومت کا ہاتھ مضبوط کریں گے، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے کسی کے وفادار نہیں ۔



کراچی کی بڑی سیاسی جماعتوں نے لینڈ مافیا سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی حمایت کردی ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رضاہارون نے کہاہے کہ انکی جماعت قبضہ مافیا سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے ۔ایم کیوایم نے سب سے پہلے سرکاری زمین پر قبضے کے خلاف آواز اٹھائی تھی ۔



عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہاہےکہ لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کی حمایت کرینگے ۔ ایسے عناصر کو کڑی سزا ملنی چاہیے ۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کے مطابق زمینوں پر قبضے میں محکمہ ریونیو کے افسران بھی ملوث ہیں ۔



سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ لینڈ مافیا کے خلاف کبھی آپریشن نہیں کیاگیا ۔ موجودہ حکومت نے ساڑے چار ہزار ایکڑزمین قبضہ مافیا سے خالی کرائی ۔ ڈی سی او کراچی روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ پیر سے لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کا اغاز کردیا جائے گا سات سیاسی حمایت ملنے کے بعد سرکاری زمینوں پر قا بض مافیا کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.