تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:6

شہداد پور میں شگاف پڑنے سے کئی علاقے زیرآب

جنگ نیوز -


حیدرآباد… سندھ میں سیلاب کو کئی ہفتے گذرنے کے بعد کئی علاقوں اب بھی پانی کھڑا ہے۔ شہداد پور میں حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔حفاظتی بند ٹوٹنے سے شہداد پور کے علاقوں راجپوت کالونی، اسامہ نگر اور نئی بستی میں پانی داخل ہوگیا۔ شہداد پور اور شاہ پور چاکر روڈ بھی زیر آب آگئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شگاف کو بند کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ضلع بدین میں کے کئی علاقوں میں بدستور پانی کھڑا ہے۔ دوسری جانب گونی پھلیلی آوٴٹ فال ڈرین سے پانی کے اخراج کے بعد صورت حال بہتر ہورہی ہے۔ بدین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے دوران دھاندلیوں کی شکایات میں کوئی کمی نہیں آئی۔میر پور خاص میں ریلوے سب وے برج ، سول اسپتال اور کئی رہائشی علاقے اب بھی زیر آب ہیں۔ جھڈو اور نوکوٹ ٹاوٴن میں پانی کھڑا ہونے سے ان شہروں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔خیرپورمیں وبائی امراض پھوٹنے کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اورڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔نواب شاہ میں پینے کے پانی کی لائنوں میں گندا پانی ملنے سے وبائی امراض پھیل گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کالونی سمیت مختلف علاقوں سے اب بھی پانی کھڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.