2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:6
انگلش پریمئیر لیگ میں ٹاپ ٹیموں کی فتوحات کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لندن…انگلش پریمیئر لیگ میں ٹاپ ٹیموں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونایئٹڈ نے نوروچ سٹی کو 3-0 سے ہرادیا۔مانچسٹر سٹی نے بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور بلیک برن کو 4-0 سے مات دی۔ لیورپول نے ایورٹن کو 2-0 سے ٹھکانے لگایا۔ آج ہونے والے میچ میں آرسنل کا مقابلہ ٹو ٹنہم جبکہ چیلسی کا بولٹن سے ہوگا۔ادھر فرینچ لیگ میں Sochaux نے ٹولوس کو 2-0 سے ہرا دیا۔ بورڈو اور مونٹ پیلئر کا میچ 2-2 گولز سے برابر رہا۔کچھ بات ہوجائے افریقی فٹبال مقابلوں کی۔ جہاں مراکش میں ہونے والے افریکن چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں Wydad Casablanca نے Enyimba International کو ایک صفر سے ہرا دیا۔