تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:6

ڈینگی سے بچاوٴ،پرانے ٹائروں کے گوداموں میں اسپرے شروع

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاوٴ کے لیے صوبہ بھر میں پرانے ٹائروں کے گوداموں میں ا سپرے اور فوگنگ مہم شروع کر دی ہے۔ جرمنی سے مزید 5 سیل اسپریٹرز منگوائے ہیں۔لاہور میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر انڈونیشیا کے طبی ماہرین اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔ ڈینگی کے خاتمے میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ عوامی نمائندے بیوروکریٹس اور ماہرین ایک سماجی کارکن کی طرح انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ اس موقعہ پر انڈونیشیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈینگی وائرس بالکل نیا ہے تاہم پنجاب حکومت نے اس کے خاتمے کیلیے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.