تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:6

پشاور میں بجلی کے ساتھ گیس بھی غائب

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقوں کارپوریشن اور فیصل کالونی کے رہائشی بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی جھیلنے پر مجبور ہوگئے۔پشاور کے علاقوں فیصل کالونی اور کارپوریشن کالونی کے رہائشیوں کے مطابق صبح سات سے دوپہر دو بجے تک روزانہ گیس غائب رہتی ہے۔ جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ا سکول جانے والے طلباء بھی متاثر ہورہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.