تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:54

شاہ کوٹ:طالبہ سے زیادتی کا نامزدملزم عدیل گرفتار

جنگ نیوز -


شاہ کوٹ …شاہ کوٹ میں طالبہ سے زیادتی کے مقدمے میں ملوث ایک نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے بعد گرفتار ملزموں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ کیس کا مرکزی ملزم شمروز چار اکتوبر تک ضمانت پر ہے۔شاہ کوٹ میں طالبہ سے زیادتی کے واقعے کی خبر جیو نیوز پر نشر ہونے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے 24 گھنٹوں میں ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ پولیس نے ایک نامزد ملزم عدیل کو بھی گرفتار کرلیا۔ اس سے پہلے کیس کے مرکزی ملزم شمروز کے والد فلک شیر ، اغوا میں مدد دینے والی کالج کی آیا ،نصرت اور اس گھر کے مالک عبدالجبار کو گرفتار کیا گیا تھا جہاں طالبہ کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کرنے کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کاش عدالت ملزم کی ضمانت نہ کرتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.