2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:17
کوئٹہ:متعدد واقعات میں تین افراد زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ اورصوبے کے متعددعلاقوں میں جرائم کے واقعات میں تین افرادزخمی ہوگئے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق فقیرمحمدروڈپرفائرنگ سے چچانے سگے بھتیجے کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاجبکہ بروری روڈپرگاڑی کی ٹکرسے چھ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔سریاب روڈپرمولوی سلام سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھینلی گئیاورسبزل روڈ پرغلام جان کی گاڑی نامعلوم چورلے اڑے۔ڈیرہ مرادجمالی میں ریل گاڑی پرفائرنگ کے باعث دوزخمی ہوگئے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔