2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:17
کراچی:سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فیشن شو
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی میں بھی فنڈ ریزنگ کیلئے ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ آرٹس کونسل کراچی میں سندھ کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہونے والے فیشن اور ٹیلنٹ شو میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریمپ پر کیٹ واک کے دوران ماڈلز نے بھی بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کیا۔سیلاب زدگان کی امداد کے بہانے شو میں شریک نئی اور کم تجربہ یافتہ ماڈلز کو اپنی صلاحیت منوانے کا موقع بھی ملا۔ ماڈلز کا کہنا تھا کہ وہ ، فیشن انڈسٹری میں محنت کرکے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔شو کے آرگنائزرز کے مطابق اس فیشن شو سے حاصل ہونے والی آمدنی سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان خریدنے میں استعمال ہوگی۔