2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:17
خانیوال میں ڈینگی وائرس سے آگاہی کیلئے واک کااہتمام
جنگ نیوز -
خانیوال…خانیوال میں ڈینگی وائرس سے آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ٹی ایم اے چوک سے شروع ہونے والی ڈینگی آگاہی واک کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سنگلاں والا چوک پہنچے۔ واک کی قیادت ڈی سی او اور ڈی پی او خانیوال کر رہے تھے۔ مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی بڑی تعداد نے بھی واک میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس سے حفاظتی تدابیر کے ذریعے ہی بچا جاسکتا ہے جس کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔