تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:28

اعصام الحق ، اولیور ماراک نے تھائی لینڈ اوپن کاڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

جنگ نیوز -


بینکاک…پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور آسٹریا کے اولیور ماراک پر مشتمل جوڑی نے تھائی لینڈ اوپن کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ بینکاک میں جاری ایونٹ کے فائنل میں اعصام الحق کا ساتھ دے رہے تھے آسٹریا کے اولیور ماراک ۔ دونوں کھلاڑیوں نے ایونٹ کے فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ جرمن جوڑی مائیکل کولمین اور الیگزینڈر واسکے کے خلاف اعصام اور اولیور نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی حریف جوڑی نے آخر تک مقابلہ کیا اور میچ کو ایک بار پھر ٹائی بریک پر لے گئے۔ اعصام اور ان کے پارٹنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا سیٹ بھی سات چھ سے اپنے نام کرلیا اور تھائی لینڈ اوپن ٹینس چیمپین شپ جیت لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.