2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:16
طالبہ سے زیادتی کے ملزموں کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کا ایک ملزم چار اکتوبر تک ضمانت پر ہے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شاہ کوٹ میں بااثر ملزموں کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی عیادت کی اور اسے انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاش عدالت زیادتی کے ملزم کی ضمانت نہ کرتی۔ متاثرہ طالبہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے اور پنجاب حکومت اس کی تعلیم کا سارا خرچ برداشت کریگی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت کا ہیلے کاپٹر خراب ہے اور مرمت کیلئے گیا ہوا ہے۔ زرداری حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار انہیں عوام تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا۔