تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:16

کراچی میں دس گھنٹے سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں دس گھنٹے سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ادھر ترجمان کے ای ایس سی کا دعویٰ ہے کہ شہر میں تین سے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے تاہم بجلی کی فراہمی میں کمی کے باعث بعض علاقے زیادہ متاثر ہیں۔ شہر کے بعض علاقوں جن میں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر ، ڈیفنس اورنگی ، جیکب لائن ، لیاری اور کھارا در زیادہ متاثر ہیں جہاں ہر ایک گھنٹے بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کا کہناہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ہدایت کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے 190 مکعب ملین فٹ گیس گراہم کی جارہی ہے تاہم نیشنل ٹرانسمیشن ڈسٹری بیوشن کمپنی کی جانب سے 300 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ معمول کے مطابق 650 میگا واٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو پانی کی کمی کے ساتھ شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.