تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:28

لاہور:چوہنگ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، علاقہ میدان جنگ

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور کے علاقے چوہنگ میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف شہری گھروں سے نکل آئے، انہوں نے ملتان روڈ بلاک کر دی۔ مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراوٴ کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔لاہور کے علاقے چوہنگ کے رہائشی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ کیا جس سے ایک سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ پتھر لگنے سے پولیس کی دو گاڑیوں اور شہریوں کی کئی کاروں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج، پتھراوٴ، آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس اور مظاہرین کے تصادم میں کئی افراد معمولی زخمی بھی ہوئے جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے ٹریفک میں پھنسے مسافروں کو حالت بھی خراب ہو گئی۔مظاہرے کے باعث ملتان روڈ پر ٹریفک مکمل جام رہی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ شہریوں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.