2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:28
سنی تحریک کے مظاہرے کی کوریج کرنیوالی جیو ٹیم پر مسلح افرادکا تشدد
جنگ نیوز -
راولپنڈی…راولپنڈی میں سنی تحریک کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے کی کوریج کرنے والی جیو ٹیم کومسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور جیو ٹی وی کا کیمرہ بھی توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق سنی تحریک کی جانب سے ممتاز قادری کو عدالت کی جانب سے سزائے موت کی سزا کے خلافسنی تحریک کے مظاہرے کوریج کرنیوالی جیو نیوزکی ٹیم جوں ہی جائے وقوع پر پہنچی تو40سے50افراد جو مسلح تھے نے جیو ٹیم پر تشدد کر نا شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں جیو ٹیم کے رپورٹر اور کیمرہ مین کے کپڑے بھی پھٹ گئے جبکہ جیو کا قیمتی کیمرہ بھی توڑدیا۔رپورٹر کے مطابق قریب ہی موجود پولیس نے بھی اس موقع پر جیو ٹیم کو تشدد سے نہیں بچایا۔