2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:28
فیصل آباد،بجلی کی بندش پر ہنگامہ آرائی ،پہلی حج پرواز متاثر
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں بجلی کی بندش پر ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں پہلی حج پرواز تاخیر کا شکار ہے اور نجی ائیرلائن کے غیر ملکی عملے نے خدمات کی انجام دہی سے انکار کر دیا ہے۔ فیصل آباد میں طویل اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف آج صبح سے مختلف مقامات پر احتجاج جاری رہا،اور گاڑیوں پر پتھراوٴ بھی کیا جاتارہا۔ذرائع کے مطابق اس پتھراوٴ اور ہنگامہ آرائی کے دوران ٹریفک معطل ہوجانے سے دوپہر دوبجے روانہ ہونیوالی پہلی حج پرواز بھی اپنے شیڈول کے مطابق روانہ نہیں ہوسکی ہے۔ڈی سی او نسیم صادق نے جیونیوز کو بتایا کہ نجی ائیرلائن کے عملے نے شہر میں امن وامان کی صورتحال کے باعث حج آپریشن بند کردیاہے تاہم عملے سے مذاکرات جاری ہیں۔ہنگامہ آرائی کے دوران نجی ائیرلائن کے غیر ملکی عملے کی گاڑی بھی پتھراوٴ کی زد میں آگئی تھی جس کے بعد عملے نے خدمات کی انجام دہی سے معذورت کرلی ہے۔