تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:28

شہید بینظیرمیڈیکل کالج میں سکیورٹی فراہم کرنیکی یقین دہانی

جنگ نیوز -


کراچی … شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج میں سکیورٹی فراہم کرنیکی یقین دہانی پر فیکلٹی اور دیگر عملے نے کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔اساتذہ اور عملے نے دوران ڈیوٹی ہراساں کرنے، لوٹ مار اور دھمکیوں کیخلاف کل کام بند کر دیا تھا۔ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے پرنسپل پروفیسر اقبال میمن اور شعبوں کے سربراہان نے آج سیکریٹری صحت سندھ رضوان احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس ساوٴتھ شوکت علی شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد سیکریٹری صحت نے کہا کہ کالج میں مستقل طور پر پولیس تعینات کی جائیگی اور رینجرز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد عملے نے کل سے کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گزشتہ روز کالج کے تمام عملے نے انتظامیہ کو تحریری شکایت دی تھی کہ دوران ڈیوٹی خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے اور لوٹ مار کی جاتی ہے ، جبکہ وائس پرنسپل کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ اس صورت حال کے باعث عملے نے کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.