تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:7

طالبان کمانڈر کی موجودگی:کٹی پہاڑی کا محاصرہ، پولیس پر فائرنگ

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے قریب کٹی پہاڑی کے علاقہ کا محاصر کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک مدرسے اور مسجد کا گھراؤ کیا ہے۔جیو نیوز کے نمائندے افضل ندیم ڈوگر کے مطابق پولیس کی یہ کارروائی طالبان کمانڈر کی موجود کی اطلاع پر کی گئی، پولیس کی بیس سے زیادہ موبائلوں نے علاقے کا محاصرہ کیا،اس کارروائی میں پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاہم جیسے ہی پولیس نے طالبان کمانڈر ملا اکبر کی موجودگی کی اطلاع پرایک مسجد اور مدرسے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کا عمل شروع کیا تو اس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مسجد کی جانب آنے والی گلیاں بند کرکے جیسے ہی تلاشی شروع کی تو پولیس کو دیکھ کرعلاقہ اشتعال پھیل گیا اور اس پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے بعد سے دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔فائرنگ کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.