2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:7
زرداری نے جان بوجھ کر لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھائی،شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوٹ مار کے بادشاہ زرداری نے جان بوجھ کر لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھائی،یہاں کے شہری پہلے ہی ڈینگی سے پریشان تھے،اوپر سے لوڈشیڈنگ میں بھی بے پناہ اضافہ کر دیا گیا۔ لاہورمیں ڈینگی پر ہونیوالے خواتین کے سیمینار سے خطاب میں شہبازشریف نے صدر زرداری پر شدید تنقید کی،انہیں ہر برائی کی جڑ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر لاہور کی 12-12گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے، ایک طرف لاہور میں ڈینگی کا مسئلہ ہے۔دوسری جانب لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے،شہباز شریف نے کہا کہ وہ سیاست نہیں کر رہے،نہ ہی انہوں نے صدر زرداری سے کوئی زمین بانٹنی ہے ،لوڈشیڈنگ اور ڈینگی کیخلاف لانگ مارچ کرنا ہو گا۔وزیراعلیٰ نے شرکا سے نعرے لگوائے کہ لوٹ مار کا بادشاہ کون ،سوئٹزرلینڈ میں کس کا پیسہ پڑا ہے،شرکاء نے جواب میں کہا ، زرداری!۔