تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:7

بجلی بحران :حکومت کے عملی اقدامات نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،ایم کیو ایم

جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام اور کاروباری طبقہ میں پائی جانیوالی بے چینی پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ملک میں جاری توانائی کے بحران کو بد ترین صورتحال قرار دیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے ، صنعتی و کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں جبکہ دوسری جانب عوام کی بنیادی ضروریات کے استعمال کی اشیا پٹرول ، ڈیزل ، گیس اور سی این جی کے نرخوں میں آئے دن اضافے کے سبب لوگوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور مہنگائی کا ایک نہ تھمنے والا سیلاب عوام کو ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا کرچکا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کئی برسوں سے جاری ہے تاہم حکومتی سطح پر اس کے سدباب کیلئے کوئی عملی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ہیں جو ملک بھر کے محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.