2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:7
یمن : حکومتی طیاروں کی اپنے ہی فوجیوں پر بمباری، 30ہلاک
جنگ نیوز -
صنعا… یمن کے حکومتی جنگی جہازوں کی غلطی سے اپنے ہی فوجی مورچوں پر فائرنگ ، 30 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق جنوبی صوبے آبیان کے شہر زنجبار میں جنگی جہازوں نے ہفتے کی شام ایک اسکول پر بمباری کردی، اسکول پر مئی سے القاعدہ نے قبضہ کررکھا ہے۔کئی دنوں سے یہاں شدید لڑائی جاری رہی۔ حکام اور طبی ذرائع نے فوجیوں کے زخمیوں اور ہلاکت کی تصدیق کردی، جنھوں نے اسکول میں پناہ لے رکھی تھی۔