تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:7

لیبیا میں 10 ہزارمیزائل غائب ہوگئے، نیٹو حکام

جنگ نیوز -


طرابلس…نیٹو حکام کا کہناہے کہ لیبیا میں 10 ہزارمیزائل غائب ہوگئے ہیں، جو القاعدہ کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو کے سربراہ Paola di AdmiralGiampaoloنے جرمن پارلیمنٹیرین کوخفیہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہتھیار مختلف ممالک میں غائب ہوئے ہیں، جن میں لیبیا، کینیا اور افغانستان بھی شامل ہیں،میزائل غلط ہاتھوں میں بھی جاسکتے ہیں۔ یہ میزائل سول ایوی ایشن کیلئے خطرہ ہیں۔ہفتے کو لیبیا کی نئی حکومت کے کمانڈر نے کہا تھاکہ 5 ہزار انٹی ائیر کرافٹ راکٹ غائب ہوگئے ہیں۔لیبیا کی نئی حکومت اور امریکا مل کرہتھیاروں کی کھیپ بچانے کی کو شش کررہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے3 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.