تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:18

تھائی لینڈ اوپن میں کامیابی بروقت ملی ہے،اعصام الحق

جنگ نیوز -


بنکاک …پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ اوپن میں کامیابی انہیں بروقت ملی ہے،انہیں اس کامیابی کی بھی ضرورت تھی۔اعصام الحق نے بنکاک سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے روہن بوپنا کے ساتھ کھیل رہے ہیں نئے ساتھی کے ساتھ کھیلنا اورجلد ردھم میں آنا آسان نہیں ہوتا لیکن اولیور مراک کے ساتھ اچھا کمبی نیشن بنا اور وہ کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ان کے حوصلے بلند ہوں گے اوروہ سیزن کا اختتام اچھے انداز میں کرنے میں کامیاب ہوں گے یہی ان کا ٹارگٹ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.