تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:18

نیشنل ٹی 20فائنل:سیالکوٹ کا راولپنڈی کو جیت کیلئے 181رنز کا ہدف

جنگ نیوز -


کراچی… کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں سیالکوٹ اسٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے راولپنڈی ریمز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سیالکوٹ اسٹالینز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ قیصر عباس اورکپتان شعیب ملک کی ذمہ دارانہ کی بدولت سیالکوٹ اسٹالینز مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 180رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ قیصر عباس44،شعیب ملک42،شکیل انصاری 39اور شاہد یوسف 32رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیشنل ٹی 20کافائنل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.