تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:18

طارق بلوچ کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں طارق بلوچ بلامقابلہ صدراورڈاکٹرزین العابدین سیکرٹری منتخب ہوگئے۔کوئٹہ کے نواب اکبرخان بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ الیکشن کیلئے الیکشن کمشنرکے فرائض پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبدالسمیع خان نے سرانجام دیئے۔انتخابات میں بلوچستان سے نورجسٹرڈ اضلاع کی کرکٹ ایسوسی ایشنز نے حصہ لیا۔کوئٹہ ریجن کیانتخابات میں بلوچستان سے نورجسٹرڈاضلاع کی کرکٹ ایسوسی ایشنزنے حصہ لیا،صدراورسیکرٹری کیلئے کسی امیدوارنے بھی کاغذات جمع نہیں کروائے تھے ۔لہذاالیکشن کمشنرنے اپنافیصلہ سناتے ہوئے بتایاکہ طارق بلوچ کوئٹہ ریجن کے صدراورڈاکٹرزین العابدین بلامقابلہ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں جبکہ باقی کابینہ کااعلان صدر اورسیکرٹری باہمی مشاورت سے کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.