2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:18
سندھ میں فصلوں کو نقصان ،سبزیاں چالیس سے پچاس فیصد تک مہنگی
جنگ نیوز -
کراچی…صوبہ سندھ میں بارشوں کے باعث فصلوں کو نقصان کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں چالیس سے پچاس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں اتوار بازار میں ٹماٹراسی سے پچاسی روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ لوکی اور بھنڈی اسی روپے کلو،کھیرا پچاسی روپے کلو،پالک55روپے کلو،بینگن ساٹھ روپے کلو،پھول گوبھی اسی روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی تیس سے چالیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ بازارانتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مال کی آمد میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب شہریوں کہنا ہے کہ وہ اتوار بازار اس لئے آتے ہیں تاکہ بچت کرسکیں لیکن سبزیوں کی قیمتوں کی وجہ سے بچت تو دور کی بات خریداری بھی مشکل ہوگئی ہے۔