تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:18

پی ایس او کو کیپکو سے 2 ارب اور واپڈا سے ایک ارب روپے وصول

جنگ نیوز -
کراچی…پی ایس او کو کیپکو سے 2 ارب اور واپڈا سے ایک ارب روپے وصول ہوگئے ہیں لیکن کمپنیوں کے ذمہ ابھی 150ارب واجب الادا ہیں ۔ پی ایس او کے مطابق کیپکو سے 2 ارب اور واپڈا سے ایک ارب روپے وصول ہوگئے ہیں لیکن کمپنیوں کے ذمہ ابھی 150ارب واجب الادا ہیں۔پی ایس او مالی مشکل کا شکار ہے،50 ارب کی مالی مدد کی ضرورت ہے۔ پی ایس او نے انٹرنیشنل سپلائرز اورکویت پٹرولیم کو 98ارب کی ادائیگیاں کرنا ہیں۔واپڈا نے 28ارب،حبکونے67ارب اور کیپکو نے 34 ارب روپے پی ایس او کو دینا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.