تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:29

چین میں دلہن کو لینے 20ٹیکسیوں کی بارات پہنچ گئی

جنگ نیوز -


بیجنگ …عام طور پر ضرورت کے وقت ٹیکسی ڈھونڈنے والے کو ایک ٹیکسی خالی نہیں ملتی تاہم چین کے دلہے نے تو دلہن کو لانے کے لیے بیک وقت20ٹیکسیاں کرائے پر لے لیں۔چین کے شہر Guiyangسے تعلق رکھنے والا ٹیکسی ڈرائیورLiuگو اپنی شادی کی تقریب کو پُرتعیش تو نہیں بناسکتا تھا تاہم اس نے اپنی شادی کو منفرد بنانے کے لیے ٹیکسیوں کا سہارا لے لیا۔اس دلہے نے اپنی شادی کے روز دلہن کو لانے کے لیے 20ٹیکسیوں کی بارات بھیج دی جسے دیکھ کر ناصرف دلہن کو بیحد خوشی محسوس ہوئی بلکہ اس ٹیکسیوں کے قافلے کو دیکھ کر لوگ بھی حیران ہوتے نظر آئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.