تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:29

چالاک کتا: پیچھے رہ جانے کے بعد شارٹ کٹ لیکر ریس جیت گیا

جنگ نیوز -


لندن …کتوں کی وفاداری تو ضرب المثل ہے ہی، مگرکتے بیحد ذہین بھی ہوتے ہیں یہ شاید ہر کسی کو معلوم نہ ہو۔مگر ایک کتا ایسا بھی دیکھا گیا ہے جس نے انتہائی ہوشیاری،چالاکی اور حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھی کتوں کو ریس میں مات دے دی۔ریس کے دوران لڑکھڑا جانے کے باعث یہ کتا باقی سب سے پیچھے رہ گیا تو اس نے انتہائی ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان کے بیچ سے شارٹ کٹ لیا اور دیگر کتوں سے آگے نکل گیا۔اب چاہے اسے بے ایمانی کہیں یا حاضر دماغی لیکن کتے نے تو بلا آخر دوڑ جیت ہی لی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.