2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:29
101میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والادنیا کا تیز رفتار صوفہ
جنگ نیوز -
سڈنی … عام طور پر دنیا بھر میں گھر میں سجائے جا نے والے نرم وملائم صوفے بیٹھے کیلئے استعما ل کیے جاتے ہیں تاہم آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک نوجوان نے صوفے سے بنی گاڑی کو 101میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا کرسب کو حیران کر دیاہے۔اس نو جوان نے ائیر پورٹ کے رن وے پر اس صوفہ گاڑی کو چلانے کا مظاہر ہ پیش کیا جس میں ایک کھانے کی ٹیبل کے ساتھ ساتھ چلانے کیلئے عام موٹر سائیکل کا انجن بھی نصب کیا گیا ہے۔ 101میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے بعد اس نو جوان کی تخلیق کر دہ اس منفرد گا ڑی کو گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی تیز رفتار صوفہ گا ڑی کی حیثیت سے بھی شامل کر لیا گیا ہے۔