تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:29

میکسیکو: 2ہزار800سال قدیم قربان گاہ دریافت

جنگ نیوز -


نیو میکسیکو…میکسیکو کی ریاست مورلس میں آثارِ قدیمہ کے مقام پر کھدائی کے دوران 2ہزار800سال قدیم قربان گاہ دریافت کرلی گئی۔آثارِ قدیمہ کی سائٹChalcatzingoکے مقام پر ہونے والی کھدائی کے دوران دریافت کی گئی یہ قربان گاہ سلنڈر نما ہے جس کے درمیان میں ایک سوراخ موجود ہے۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا خیال ہے کہ Olmecsنامی تہذیب سے تعلق رکھنے والے لوگ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے اس قربان گاہ میں موجود سوراخ میں بارش کا پانی ذخیرہ کرتے تھے جبکہ اس کے اطراف میں بادلوں اور بارش کے قطروں کے نقش نگار بنے ہوئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.