2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:29
کرینہ اور پریانکا ایک ساتھ آئیٹم سونگ کرنے پر رضامند
جنگ نیوز -
ممبئی …آن اور آف دا اسکرین رقیب شمار کی جانے والی ،کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا ، ایک ساتھ آئیٹم سونگ کرنے پر رضامند ہوگئیں ۔بالی وڈ حسیناوٴں کی لڑائی کو اس وقت مزید ہوا ملی،جب پریانکا چوپڑا نے کرینہ کپور کے بوائے فرینڈ سیف علی خان کی فلم ’ ایجنٹ ونود‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا، کیونکہ وہ کسی ایسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتیں، جس میں بیبو بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک ہوں،لیکن اب پریانکا نے کہا کہ کرینہ کے ساتھ کام کرنا دلچسپ ہوگا، ایجنٹ ونود میں بیبو کے ساتھ آئٹم نمبر کی بات کی گئی تھی مگر اس سے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ سچی بات یہ ہے کہ انہوں نے تو اب تک گانا بھی نہیں سنا۔