تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

لوڈشیڈنگ کی تمام تر ذمے داری وفاقی حکومت کے سر ہے،نواز شریف

جنگ نیوز -


لاہور…مسلم لیگ ن کے صدرمحمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی خود غرضانہ حکمتِ عملیوں،بدعنوانیوں اور نااہلی کا نتیجہ ہے اور اس کی تمام تر ذمے داری وفاقی حکومت کے سر ہے۔لاہور سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ساڑھے3سال حکومت کر لینے کے بعد حکومت بجلی کے بحران کا ذمے دار کسی اور کو قرار نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قائم بجلی پیدا کرنے کے کارخانوں میں ملکی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت ہے۔نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی قلت پیدا کرکے صنعتوں کا پہیہ بند کرا دیا گیا ہے،قومی معیشت کو کمزور اور عوام کو بیروزگاری کے عفریت کے سپرد کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف بجلی پیدا کرنیوالے یونٹ پیٹیوں میں بند کراچی کی بندر گاہ پر گل سڑ رہے ہیں۔محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بدعنوانیوں کو ختم اور سادگی کو اپنا کر5سے6سو ارب روپے مہیا کر سکتی ہے ۔اس رقم سے بجلی کی قلت دنوں میں کم اور مہینوں میں ختم کی جا سکتی ہے،کل کے اجلاس میں اس مسئلے کو غور کیلئے سر فہرست رکھنے کیلئے کہوں گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.